مقبوضہ کشمیر، اسلامک پولیٹیکل پارٹی کا کمسن بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیںجائینگی، مختار احمد وازہ

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) مقبوضہ کشمیر میںسلامک پولیٹیکل پارٹی نے سرینگر میں ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران جموں خطے کے ضلع کٹھوعہ کے علاقے ہیرا نگر میں ایک آٹھ سالہ بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے حالیہ المناک واقعے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے کے مطابق سرینگر کے علاقے گوری پورہ میں نماز جمعہ کے بعد کیے جانے والے مظاہرے کی قیادت شوکت احمد خان نے کی۔

مظاہرین نے شرمناک واقعے میں ملوث مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے جموں کے مسلمانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی جدوجہد میں اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھے بلکہ کشمیری مسلمان ان کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑے ہیں ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے میں محمد ایوب ڈار، نذیر احمد بٹ، مظفر احمد بٹ، غلام محمد بٹ، سجاد احمد لون، علی محمد گنائی، شفیق احمد میراور نذیر احمد صوفی اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنو ں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

دریں اثنا اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں سانحہ کنن پوش پورہ میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ مجرم ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال آزادنہ گھوم رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔دریں اثنا مجموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔

مختار احمد وازہ نے اسلام آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیںلہذا انکی خواہشات کے منافی تنازعہ کشمیر کا حل ہرگز پائیدار ثابت نہیں سکتا ۔ مختار احمد وازہ نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :