بلوچستان میگا کر پشن کیس ،ٹھیکیدار سہیل مجید کی 96کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی

جمعہ 23 فروری 2018 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) بلوچستان میگا کر پشن کیس کے فرنٹ مین ٹھیکدار سہیل مجید کی 96کروڑ روپے کی پلی بارگین کی درخواست منظور کرلی گئی ،جمعہ کو احتساب عدالت ون کے جج عبدالمجید ناصر نے گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں ملزم سہیل مجید کی جانب سے دی جانے والی پلی بارگین کی درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سنا تے ہوئے ٹھیکیدار سہیل مجید کی بارگین کی درخواست منظور کرلی ملزم نے 96کروڑ روپے کی کرپشن کا اعتراف کرتے ہوئے پلی بارگین کی درخواست دی تھی سماعت میں نیب کے تفتیشی افسر شعیب شیخ اور نیب پراسیکیوٹر راشد گولڑہ نیب کی جانب سے پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

تفتیشی افسر شعیب شیخ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے 46 کروڑ کے پے آرڑر وصول ہو چکے ہیں جبکہ 50 کروڑ کی جائیداد جلد بلوچستان حکومت کے سپرد کی جائیگی سماعت کے موقع پر اراضی کے 13ضامن بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نے 50کروڑ جمع کرانے تک جائیداد گروی رکھنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے کہا اگر ملزم نے مطلوبہ وقت میں رقم جمع نہ کرائی تواراضی مالکان جیل جائیں گے احتساب عدالت نے میگا کرپشن کیس میں گرفتارٹھیکیدار سہیل مجید کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر کے ملزم کی رہائی کے احکامات جاری کر دیئے واضع رہے اس سے قبل کیس کے مرکزی ملزم سابق سیکر ٹری خزانہ مشتاق رئیسانی نے بھی 2ارب سے زائد کی پلی بارگین کی درخواست کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :