اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے بارے ڈراز آفیشلز میٹنگ (آج) ہوگی

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد مریڈین اے ڈویژن فٹ بال لیگ کے ڈراز کے سلسلہ میں آفیشلز میٹنگ (آج) ہفتہ کو ہوگی جس میں ڈراز کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایاکہ لیگ میں اسلام آباد کی 12 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں قائداعظم کلب، اسلام آباد کلب، جناح کلب، کرن کلب، فالکن کلب، حیدری کلب، پاک سپورٹنگ کلب، القائم کلب، پونا کلب، بولان کلب اور ینگسٹرز کلب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے آفیشلز کا اجلاس (آج) ہفتہ ہوگا جس میں لیگ کے قوانین اور میچز کے گرائونڈز کا تعین کیا جائیگا۔