نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے مابین پہلا ون ڈے کرکٹ میچ (کل) کھیلا جائیگا

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

ہملٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو ہملٹن میں کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انگلش ٹیم ان دنوں دورہ نیوزی لینڈ پر ہے جہاں وہ پانچ ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ون ڈے سیریز کا پہلا میچ (کل) اتوار کو ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے 28 فروری کو مائونٹ مانگینوئی، تیسرا 3 مارچ کو ویلنگٹن، چوتھا 7 مارچ کو ڈونیڈن اور پانچواں 10 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :