پاکستان سپر لیگ میں (آج) دو میچ کھیلے جائیں گے

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان سپر لیگ میں (آج) ہفتہ کو مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگا ،ْیو اے ای میں جاری میگا ایونٹ کا چوتھا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے مابین کھیلا جائیگا ،ْ پشاور زلمی کی ٹیم ڈیرن سیمی کی قیادت میں میدان میں اترے گی، دیگر نمایاں کھلاڑیوں میں تمیم اقبال، کامران اکمل، ڈوئن سمتھ، محمد حفیظ اور کرس جورڈن شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد یونائیٹڈ مصباح الحق کی قیادت میں میدان میں اتریگی اور اسے سیموئل بدری، اینڈرے رسل، شاداب خان اور محمد سمیع کی خدمات حاصل ہیں۔ لیگ کے پانچویں میچ میں کوئٹہ گلیڈیٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی ،ْکوئٹہ گلیڈیٹرز سرفراز احمد کی قیادت میں میدان میں اتریگی جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض برینڈن میک کلم انجام دیں گے۔

متعلقہ عنوان :