احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کے رویے کے خلاف اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کی گرفتاری پر بیورو کریسی کے رویے کے خلاف اظہار تشویش کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔

(جاری ہے)

قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ احد چیمہ کی گرفتاری پر بیوروکریسی کے کچھ ارکان احتجاج کر رہے ہیں، انکی جانب سے سرکاری فرائض انجام دینے سے انکار پر اظہار تشویش کرتے ہیں۔

بیورو کریسی حکومت کی کرپشن کو چھپانے کی آلہ کار نہ بنے وہ بطور پبلک سرونٹس اپنے فرائض منصبی بے خوف و خطر انجام دے،بیورو کریسی کے اس رویے پر عوام میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔کرپشن میں زیر حراست ملزم کو ترقی دینا انصاف کے قتل کے مترادف ہے،ایسے شخص کے گریڈ بیس میں ترقی کے احکامات کو فوری واپس لیا جائے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ احد چیمہ کو فی الفور معطل کیا جائے۔