پہلے نیب لوگوں کو بامشرف کرتی تھی اب بے نواز کررہی ہے ، نیب انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے‘ احسن اقبال

پارلیمنٹ اورانتظامیہ پر سرجیکل سٹرائیکس کی جارہی ہیں،عدلیہ کے فیصلے نوازشریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں نئے صدر کا اعلان کیاجائیگا ،ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے اداروں کے درمیان محاز آرائی ہو‘ وزیر داخلہ

جمعہ 23 فروری 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ پہلے نیب لوگوں کو بامشرف کرتی تھی اب بے نواز کررہی ہے ، نیب انتشار پیدا کرنا چاہتا ہے،پارلیمنٹ اورانتظامیہ پر سرجیکل سٹرائیکس کی جارہی ہیں،عدلیہ کے فیصلے نوازشریف کو دلوں سے نہیں نکال سکتے ،نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے قائد ہیں اور رہیں گے ،سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں پارٹی کے نئے صدر کا اعلان کیاجائے گا ،ایسے اقدامات نہیں ہونے چاہئیں جن سے اداروں کے درمیان محاز آرائی ہو،ملک دشمن قوتیں پاکستان کی اقتصادی اورمعاشی کامیابیوں سے خوفزدہ ہیں اسی لیے وہ ہمارے خلاف متحد ہوچکی ہیں،دشمن کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں امن نہ ہو، بھارت ہمیں سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں دے رہا ہے جس کے لئے ہمیں اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے گزشتہ روزلاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں ’’امن و سلامتی کے فروغ میں تصوف و عرفان کا کردار‘‘کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب اور بعدا زاںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ دنیا اب سمٹ رہی ہے ،ترقی کا امن سے بہت گہرا تعلق ہے ،رزق بھی امن سے مشروط ہے ،امن اورہم آہنگی عالمی امن کیلئے نا گزیر ہے ،ہر نظام کا ایک مقصد ہوتا ہے اور کسی بھی سسٹم کی کامیابی کا دارومدار ہم آہنگی پر ہے اور اس یقین کے مطابق کام کیا جائے تو نظام میں خلل پیدا نہیں ہوتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کے آنے سے پہلے لوڈشیڈنگ عروج پر تھی جس کے معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے تھے ۔آج بحیثیٹ پاکستانی ہمیں خود پر اعتماد پیداکرنا ہے ۔ حکومت کے مثبت اقدامات کی وجہ سے ملک میں امن آیا ہے اورلوڈشیڈنگ کے اندھیرے دور ہوئے ہیں ۔ عالمی اداروں کے مطابق اس وقت پاکستان کا دنیا کی ابھر تی ہوئی ریاستوں میں پانچواں نمبر ہے جبکہ اس سے قبل ایک وقت ایسا بھی تھا کہ پاکستان کو دنیا کے لیے خطرناک ملک قرار دیا جارہا تھا ۔

انشا اللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان دنیا کی 20بڑی معیشتوں کی فہرست میں شمار ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے ،دہشتگردوں کا صفایا کیا گیا ہے اور بین الاقوامی کرکٹ کی ٹیمیں پاکستان آرہی ہیں، پی ایس ایل کے میچز پہلے لاہور میں ہوئے تھے اب رواں سیز ن کا فائل میچ کراچی میں ہوگا۔ انہوں نے نیب کی جانب سے سابق ڈی جی ایل ڈی احد خان چیمہ کی گرفتاری سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ نیب لوگوں کو بے نواز کررہی ہے جبکہ مشرف دور میں یہ لوگوں کو با مشرف کرتی تھی ۔

اداروں میں محاذ آرائی نہیں ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا،سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس بلا یا گیا ہے جس میں نئے کے نام کا اعلان کیا جائے گا ۔نواز شریف مسلم لیگ(ن) کے قائد ہیں اور رہیں گے ،نواز شریف کی سیاست کو جدا نہیں کیا جاسکتا ۔

متعلقہ عنوان :