مقبوضہ کشمیر ، اسلامک پولیٹیکل پارٹی کا کمسن بچی آصفہ کی آبروریزی اور قتل کے المناک واقعے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے،وازہ
جمعہ 23 فروری 2018 16:30
(جاری ہے)
احتجاجی مظاہرے میں محمد ایوب ڈار، نذیر احمد بٹ، مظفر احمد بٹ، غلام محمد بٹ، سجاد احمد لون، علی محمد گنائی، شفیق احمد میراور نذیر احمد صوفی اور اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے دیگر رہنمائوں اور کارکنو ں کے علاوہ لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
دریں اثنا اسلامک پولیٹیکل پارٹی کے ترجمان نے ایک بیان میں سانحہ کنن پوش پورہ میں ملوث بھارتی فوجیوں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ دہراتے ہوئے کہاکہ مجرم ایک طویل عرصہ گزرنے کے باوجود تاحال آزادنہ گھوم رہے ہیں جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔دریں اثنا مجموںوکشمیر پیپلز لیگ کے چیئرمین مختار احمد وازہ نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے۔ مختار احمد وازہ نے اسلام آباد میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے پاکستان، بھارت اور حقیقی کشمیری قیادت کے درمیان ایک بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکراتی عمل کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے بنیادی فریق ہیںلہذا انکی خواہشات کے منافی تنازعہ کشمیر کا حل ہرگز پائیدار ثابت نہیں سکتا ۔ مختار احمد وازہ نے کہا کہ کشمیری تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے بیش بہا قربانیاں دے رہے ہیں جنہیں ہرگز رائیگاں نہیںجانے دیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.