عمان ایئر کے نیٹ ورک میں توسیع، تین نئے روٹس کا اعلان کردیا

جمعہ 23 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) سلطنت عمان کی قومی ایئرلائن کمپنی عمان ایئرنے اپنے نیٹ ورک میں توسیع کرتے ہوئے تین نئی جگہوں کے لیے پروازوں کا اعلان کردیا، ترکی کے شہر استنبول کے لیے رواں سال کے جون، جبکہ مراکش کے شہر کاسابلانکا کے لیے جولائی اور رشیا کے شہر ماسکو کے لیے پروازوں کا آغاز اکتوبر سے کیا جائیے گا۔

عمان ایئرماسکو اور استنبول کے لیے بوئنگ 737-800اور کاسابلانکا کے لیے 787-8طیاروں کا استعمال کرے گا۔ استنبول کے لیے نئی پرواز کا آغاز یکم جون سے ہوگا، جس کے لیے مسقط سے فلائٹ WY163روزانہ 20.00بجے روانہ ہوکر استنبول 00.25بجے پہنچے گی اور واپسی کے لیے فلائٹ WY164استنبول سے روزانہ 01.25بجے روانہ ہوکر 07.25بجے مسقط پہنچے گی، روزانہ کی ان پروازوں کا تقریبا وقت 5گھنٹہ 25منٹ ہوگا۔

(جاری ہے)

کاسابلانکا کے لیے نئی پرواز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا، جو کہ کاسابلانکا سے عمان کے لیے نان اسٹاپ سروس ہوگی، اس سروس کے لیے عمان ایئر کی فلائٹ WY171مسقط سے ہفتے میں چار مرتبہ ہوگی جو کہ 01.20پر وانہ ہوکر کاسابلانکا 07.10پر پہنچے گی، اورواپسی فلائٹ WY172کے ذریعے 08.20ہوگی جو کہ شام 19.15پر مسقط پہنچے گی، ان پروازوں کا دورانیہ تقریبا 8گھنٹے اور50منٹ ہوگا۔

ا س دوران ماسکو کی جانب سے سردیوں کے شیڈول برائے 2018کا اعلان کیا جائے گا، جس میںعمان اور رشیا کے درمیان نان اسٹاپ ڈیلی ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کیا جائے گا۔ تجارت سے اہم معلومات کے تبادلے تک عمان کے ترکی ، مراکش اور رشیا سے گہرے اور دیر پاتجارتی تعلقات ہیں، امید ہے کہ عمان ایئر کی جانب سے شروع کیا جانیوالا یہ آپریشن ان ملکوں کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ہوگا۔ عمان ایئر اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دینے کے پروگرام پر عمل پیرا ہے، عمان ایئر نے 2022تک اپنے فضائی بیڑے میں 62نئے طیاروں کو شامل کرنے کا عندیہ دیا ہے، جوکہ 60نئے مقامات پر اپنی خدمات فراہم کریں گے۔عمان ایئر بہت تیزی کے ساتھ اپنی مصنوعات کو بہتر بنانے میں مصروف عمل ہے۔

متعلقہ عنوان :