بلدیہ کورنگی کے تحت ملیر ماڈل زون یوسی 6کرسچن کالونی میں نو تعمیر سڑک کی تعمیر

کورنگی میں مسیحی بستیوں میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ماڈل بستی بنا یا جائیگا ،سید نیئر رضا چیئرمین بلدیہ کورنگی

جمعہ 23 فروری 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) چیئر مین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں بسنے والے ہر فرد کو بلا رنگ و نسل و مذہب بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور انشا اللہ عوامی تعاون کے ذریعے ضلع کورنگی کو مسائل سے پاک شہر کراچی کا مثالی ضلع بنا یا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹیز کے چیئر مین ،وائس چیئر مین ،وارڈ کونسلرز اور بلدیاتی افسران کے ہمراہ ملیر ماڈل زون یونین کمیٹی 6کے علاقے کرسچن کالونی میں مین شاہراہ کی تعمیر کے بعد افتتاح کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسیحی عمائدین اور عوام کی کثیر تعداد بھی موجود تھے چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ ضلع کورنگی میں مسیحی بستیوں کو تعمیر و ترقی سے ہمکنار اور تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر ماڈل بستی بنا ئیں گے انہوں نے افتتاح کے موقع پر کسچن کمیونٹی کے عمائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بلدیہ کورنگی مالی مشکلات کے باوجود ضلع کورنگی میں بسنے والے لوگوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیاور انشا اللہ ہم نے نئے عزم کے ساتھ ضلع میں بسنے والے عوام کو سہولیات کی فراہمی اور تعمیر و ترقی کا آغاز کردیا ہے بہتر جلد ضلع کورنگی کی عوام مسائل کے حل کے حوالے سے اور تعمیر و ترقی میں نمایاں تبدیلی محسوس کرینگے ۔

(جاری ہے)

چیئر مین سیدنیئر رضا نے کہاکہ علاقائی مسائل کے حل کے کئے خدمت کے عزم سے سرشار ہماری یونین کمیٹیز کے نمائندے شب روز عوامی خدمت میں مصروف ہیں ضلع کورنگی میں تعمیر و ترقی اور بنیای مسائل سے عوام کو چھٹکار ہ دلا نا ہمارا عزم ہے اور عوامی تجاویز و رہنمائی اور عوامی خدمت کے جذبہ رکھنے والے ہمارے نمائندوںاور افسران کے ٹیم کے ہمراہ ہم ضلع کورنگی کو مثالی بنا ئیں گے ۔

متعلقہ عنوان :