پی ٹی آئی کے گرفتار اقلیتی رکن صوبائی اسمبلی بلدیو کمار کے اسمبلی میں لانے کے پروڈکشن آرڈر جاری
تحت سینیٹ انتخابات سے قبل پیر کو ہونے والے اسمبلی اجلاس میں لایا جائیگا
جمعہ 23 فروری 2018 16:20
(جاری ہے)
یاد رہے کہ بلدیو کمار نے پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی کہ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی اسد قیصر انہیں ان کا حق نہیں دے رہے اور اسمبلی کی رکنیت کا حلف لینے بھی نہیں دیا جارہاجس پر عدالت نے اسپیکر اسمبلی کو ہدایت کی تھی کہ بلدیو کمار کو اسمبلی رکنیت کا حلف لینے دیا جائے اور عدالت کے حکم کی روشنی میں اسمبلی سیکرٹریٹ نے بلدیو کمار کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے۔
تحریک انصاف کے ایک رکن اسمبلی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امکان ہے کہ بلدیو کمار رکنیت کا حلف اٹھانے کے بعد تحریک انصاف کے سینیٹ امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے اقلیتی نشست پر منتخب رکن اسمبلی سورن سنگھ کو 22 اپریل 2016 کو ان کے آبائی ضلع بونیر میں موٹر سائیکل سواروں نے قتل کردیا تھا جس کے بعد پولیس نے جن ملزمان کو گرفتار کیا انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یہ کام بلدیو کمار کے کہنے پر کیا تھا۔بلدیو کمار اقلیتی نشست پر سورن سنگھ کے بعد پارٹی کی دوسری ترجیح تھے اور وہ مبینہ طور پر سورن سنگھ کے قتل کے بعد خود رکن اسمبلی بننا چاہتے تھے۔خیال رہے کہ مقتول سورن سنگھ اقلیتی امور کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کے مشیر بھی تھے۔ پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر بلدیو کمار کو گرفتار کیا اور ان کے خلاف بونیر کی مقامی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے اور وہ سینٹرل جیل پشاور میں قید ہیں ،ْدوسری جانب سورن سنگھ کے قتل کے الزام میں بلدیو کمار کا نام آنے کے بعد تحریک انصاف نے ان سے لاتعلقی ظاہر کرنے کا اعلان کیا اور ان کے خلاف الیکشن کمیشن سے رجوع کرکے دوسرے امیدوار کو نامزد کرنے کی کوشش بھی کی تاہم الیکشن کمیشن نے قرار دیا کہ اب ایسا ممکن نہیں ،ْاسمبلی اجلاسوں میں بھی بلدیو کمارکے خلاف تمام جماعتوں نے مل کر سخت احتجاج کیا اور نہ صرف تحریک انصاف بلکہ اپوزیشن کے تمام اراکین نے بھی کہا کہ وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ اجلاس میں نہیں بیٹھیں گے جس نے اس رکنیت کے لئے اپنے ساتھی کو قتل کیا ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی کمی، 4 اشیائے ضروریہ مہنگی، 18 سستی ہوئیں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.