ایران کا زیرسمندر جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا عندیہ

جمعہ 23 فروری 2018 16:10

تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بحری جہازوں کے لیے زیر سمندر ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق ایران 2016 ء سے ایسے ری ایکٹر کی تعمیر کی منصوبہ بندی کر رہا ہے جبکہ ایرانی حکومت کا یہ اشارہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ڈیل کی پاسداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو زیر سمندر نیول نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر میں ابھی کئی برس درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :