جی سی یو لاہور اور یونیورسٹی آف تہران ایران کے مابین تحقیقی و تدریسی معاہدہ

جمعہ 23 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اوریونیورسٹی آف تہران، ایران کے مابین تحقیقی و تدریسی معاہدہ، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ اور ایرانی یو نیو رسٹی کے صدرشعبہ اردو ڈاکٹر کیو مرثی نے معاہد ے پر دستخط کیئے جبکہ اس موقع پر ڈین آف لینگوئچ پروفیسر ڈاکٹر اقبال شا ہد ،صدر شعبہ اردو ڈاکٹر خالد محمود سنجرانی ،رجسٹرار صبور احمد خان،نامور شاعرڈاکٹر تبسم کاشمیری بھی مو جود تھے ۔

(جاری ہے)

تحقیقی معاہدے کے تحت دونو ں جامعات کے شعبہٴ ہائے جات علمی،ادبی اور تحقیقی امور میں ایک دوسرے کی معاونت کریں گے، باہمی تعاون کی بنیاد پر دونوں شعبوں کے طلبہ و طالبات اور اساتذہ ایک دوسرے کے علمی و ادبی سرمائے سے فائدہ حاصل کریںگے۔

متعلقہ عنوان :