حکومت پنجاب نے صوبے میں روڈ سیکٹر کی ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے 5 ارب روپے سے زائد کی منظوری دیدی

جمعہ 23 فروری 2018 16:00

لاہو ر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) حکومت پنجاب نے رواں مالی سال2017-18 کے دوران صوبائی محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 53 ویں ا جلا س میں روڈ سیکٹر کی2 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کے لیے مجموعی طور پر 5 ارب 48کروڑ 91 لاکھ 68ہزار روپے کی منظوری دی ۔

(جاری ہے)

اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد جہانزیب خان نے کی جبکہ صوبائی محکمہ جات کے اعلی افسران ، اسسٹنٹ چیف (کوآرڈینیشن ) پی اینڈ ڈی حافظ محمد اقبال اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران نے شرکت کی۔

صوبائی ورکنگ پارٹی کی53ویں اجلاس میںجن2 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دی گئی ان میں ضلع منڈی بہائو الدین میں چک نظام دریائے جہلم کے مقام پر پل کی تعمیر کیلئے 3 ارب 96 کروڑ 17 لاکھ 48 ہزار روپے اور گوجرانوالہ میں وزیر آباد تا کوٹ ہرہ روڈ (لمبائی 42.80 کلومیٹر) کی کشادگی و بہتری اور بحالی (ترمیمی) کیلئے 1 ارب 52 کروڑ 74 لاکھ 20 ہزار روپے شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :