احد چیمہ نے کھربوں کی کرپشن کی ، سول بیوروکریٹ آسمان سے نہیں اترے جن کا احتساب نہیں ہو سکتا ‘اعجاز چوہدری

شہباز شریف اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں

جمعہ 23 فروری 2018 16:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف اپنے سنگین جرائم سے بچنے کے لئے پنجاب کی سول بیورکریسی کو استعمال کرنے کی سازشیں کر رہا ہے ، پنجاب کی بعض ناپسند سول بیورکریسی شریف برادران کی ذاتی ملازم کا کردار ادا کررہی ہے ، عابد باکسر کے بعد احد چیمہ کی گرفتاری نے شہباز شریف ٹولہ کو ہواس باختہ کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ میٹرو بس کا ریکارڈ ، ایل ڈی اے پلازہ میں جان بوجھ کر جلایا گیا احد چیمہ کی گرفتاری سے شہباز شریف کی بوکھلاہٹ نظر آ رہی ہے ، احد چیمہ نے کھربوں کی کرپشن کی ہے ، سول بیوروکریٹ آسمان سے نہیں اترے جن کا احتساب نہیں ہو سکتا ، شہباز شریف اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے احتساب کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ پنجاب کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار سول بیورکریسی دفتروں کو تالے لگا رہی ہے ، صوبے بھر سے آنے والے سائیلین کو سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تالے لگانے والے سول بیورکریٹ کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :