نیب خیبر پختونخوا نے شیخ یاسین ٹائون مردان کے مالک کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) نیب خیبر پختونخوا نے شیخ یاسین ٹائون مردان کے مالک کے خلاف باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی ہائوسنگ سوسائٹیز کی آڑ میں عوام سے 31.5 ملین روپے بٹورے ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چنار گل عرف حمزہ نے شیخ یاسین ٹائون مردان میں رہائشی پلاٹس، مکانات، دکانیں اور کمرشل پلازہ میں نفع و نقصان کی بنیاد پر عوام کو سرمایہ کاری کیلئے راغب کیا۔

(جاری ہے)

مذکورہ بالا ہائوسنگ سوسائٹی اور دیگر کمرشل پلازوںکی تشہیر اور انتظام رفاہ اور ضہیب ایسوسی ایٹ کے نام سے کیا جا رہا ہے۔ ملزمان نے کئی سال گذرنے کے بعد بھی نہ ہی رہائشی پلاٹس، مکانات، دکانیں اور کمرشل پلازہ الاٹ کئے بلکہ معصوم عوام کو ان کی محنت کی کمائی سے بھی محروم کیا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسی نوعیت کی ایک دیگر انکوائری شیخ یاسین ٹائون پشاور بھی انہی ملزمان کے خلاف جاری ہے۔ متاثرینِ کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ اپنی شکایات دفتر ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلکس، بلاکIII-، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران درج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :