قلندر آباد میں راستہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) قلندر آباد میں راستہ تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجہ میں ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قلندرآباد موڑ میں واقع بستی میں راستہ کے معاملہ پر فریقین کے مابین تلخ کلامی تصادم میں بدل گئی۔ وسیم نامی شخص کی فائرنگ سے محمد اکرم شدید زخمی ہو گیا۔ مانگل پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

محمد اکرم نے بتایا کہ ان کی بستی کا راستہ انتہائی مخدوش تھا جس کی وجہ سے اہل محلہ نے مل کر اپنی مدد آپ کے تحت عارضی طور پر راستہ ٹھیک کیا جس پر فریق مخالف وسیم اور ان کے بھائیوں کو اعتراض تھا۔ گذشتہ روز ان لوگوں نے محمد اکرم کے گھر پر چڑھائی کر دی اور اسے گھر سے نکال کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ اس دوران وسیم نامی شخص نے گولی چلا دی جو محمد اکرم کے پائوں پر لگ گئی اور دیگر افراد جن میں نعیم، سفیر، شاکر اور ثاقب ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے۔ پولیس کی آمد کا سنتے ہی یہ لوگ موقع سے فرار ہو گئے۔ مانگل پولیس نے زخمی محمد اکرم کی مدعیت میں پانچ افراد وسیم، نعیم، سفیر، شاکر اور ثاقب کے خلاف مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :