Live Updates

تحریک انصاف کے ناظم نے میرٹ پر بھرتی نائب قاصدکو 10 روز میں فارغ کروا کر چہیتے کو بھرتی کروا لیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تحریک انصاف کے ناظم نے میرٹ پر بھرتی ہونے والے نائب قاصدکو 10 روز میں فارغ کروا کر چہیتا امیدوار بھرتی کروا لیا۔ ذرائع کے مطابق31 جنوری کو لوکل گورنمنٹ ضلع ایبٹ آباد نے ویلج کونسل ریالہ III کیلئے نائب قاصد کے طور پر امجد خان نامی نوجوان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس پر امجد خان نے اے ڈی لوکل گورنمنٹ کے دفتر میں اپنی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی۔

(جاری ہے)

امجد خان 6 جنوری سے 19 جنوری تک ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا۔19 جنوری کو تحریک انصاف کے ناظم ویلج کونسل حاجیہ گلی چمنکہ نے تحریک انصاف کے عہدیداروں پر دبائو ڈال کر امجد خان کو فارغ جبکہ طاہر زیب نامی نوجوان کو بھرتی کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ ناظم نے زلزلہ کے دوران17 لاکھ روپے کے چیک میں بھی خرد برد کی جبکہ ایک سال قبل موصوف نے گندم کے بیج بھی اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کئے جس کا کیس اینٹی کرپشن کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :