مانسہرہ کے رہائشی سوزوکی ڈرائیور کو شیروان سے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرنے کے بعد دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:50

ایبٹ آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) مانسہرہ کے رہائشی سوزوکی ڈرائیور کو شیروان سے گن پوائنٹ پر اغواء کر لیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرنے کے بعد دو اغواء کاروں کو گرفتار کر لیا۔ اے ایس آئی شیر افضل کے مطابق تھانہ شیروان کی حدود میں سوزوکی ڈرائیور حضرت خان ولد علی خان لکڑی خریدنے آیا تھا۔

(جاری ہے)

کنگر پائیں کے مقام پر دو اغوا کار ہاشم ولد صدیق اور فیصل ولد دلدار اسے گن پوائنٹ پر اغوا کر کے سوزوکی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اطلاع پر ایس ایچ او سردار بشیر نے مختلف جگہوں پر ناکہ بندی کے دوران پولیس نے سوزوکی ڈرائیور حضرت خان کو بازیاب کروایا اور دو اغوا کاروں کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے ایک سوزوکی اور ایک پستول برآمد کر لی۔ دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ شیروان میں علت نمبر 93 میں زیر دفعات 365,382,15AA,411/34 کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :