افغانی شہری کا محمد بن زاید کے آنے پر بھی تصویر فروخت کرنے سے انکار

پر کشش پیش کش کے باوجود افغان شہری کا انکار، شیخ زاید کا دکان کا دورہ،تعریف کی

جمعہ 23 فروری 2018 15:40

افغانی شہری کا محمد بن زاید کے آنے پر بھی تصویر فروخت کرنے سے انکار
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) ابوظہبی میں ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی اس وقت حیرت کی انتہا نہ رہی جب قالین کی ایک دکان پر افغانی شہری نے متحدہ عرب امارات کے بانی اور سابق سربراہ شیخ زاید آل نہیان کی تصویر پر مشتمل قالین فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق واقعے کی وڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔

ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد نے اپنی ٹوئیٹس میں قالین فروخت کرنے والے افغانی شہری کے دل میں مرحوم شیخ زاید آل نہیان کی محبّت اور وفا کا قصّہ بیان کیا۔

(جاری ہے)

ٹویٹ میں شیخ محمد نے لکھا کہ یہ بابا زاید ہیں یہ چار الفاظ قالین کی اٴْس دکان کے افغانی مالک کی زبان سے بے ساختہ طور پر نکلے جس دکان کامیں نے دورہ کیا ۔ افغانی شہری نے ان دو الفاظ کے ساتھ شیخ زاید مرحوم کے لیے اپنی بے پناہ محبّت اور اپنے دل میں ان کے مقام کو ظاہر کیا۔

اس افغانی کو پیش کش کی گئی کہ وہ اپنی دکان میں موجود اس قالین کو مہنگے داموں فروخت کر دے جس پر میرے والد شیخ زاید کی تصویر بنی ہوئی تھی۔ تاہم پر کشش پیش کش اور التجا کے باوجود اس افغانی نے پوری شدت کے ساتھ تصویر کو فروخت کرنے سے انکار کر دیا۔ یہ ہے اس محبّت کی کہانی جو شیخ زاید کے لیے لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :