ایران کا بہت جلد زیرسمندر جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا اعلان

ایران کو زیر سمندر نیول نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر میں ابھی کئی برس درکار ہیں،ماہرین کا ردعمل

جمعہ 23 فروری 2018 15:40

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) ایرانی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بحری جہازوں کے لیے زیر سمندر ایک جوہری ری ایکٹر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ غیرملکی خبرساں ادارے کے مطابق ایران سن 2016 سے ایسے ری ایکٹر کی تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

ایرانی حکومت کا یہ اشارہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی تازہ سہ ماہی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران جوہری ڈیل کی پاسداری جاری رکھے ہوئے ہے۔ دوسری جانب ماہرین کا خیال ہے کہ ایران کو زیر سمندر نیول نیوکلیئر ری ایکٹر کی تعمیر میں ابھی کئی برس درکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :