مغربی افریقہ میں فوجی آپریشن، یورپی یونین کامالی امداد دوگنا کرنے کااعلان

مغربی افریقہ کے علاقے ساحل میں فوجی آپریشن کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈونرز کانفرنس جاری

جمعہ 23 فروری 2018 15:40

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) مغربی افریقہ کے علاقے ساحل میں جاری فوجی آپریشن کیلئے مالی امداد فراہم کرنے کیلئے ڈونرز کانفرنس شروع ہوگئی ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس کانفرنس میں امریکا، جاپان اور ناروے سمیت پچاس ملکوں کے نمائندے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

مغربی افریقہ کے ساحل نامی علاقے میں انتہا پسند عسکریت پسند اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس علاقے میں جاری فوجی آپریشنز کے لیے یورپی یونین کی جانب سے پہلے سے طے شدہ امدادی فنڈ کو دوگنا کرنے کابھی اعلان کردیاگیا۔ ساحل میں مالی نائیجر، چاڈ، برکینا فاسو اور موریطانیہ شامل ہیں۔ ان ملکوں کی مشترکہ فوج بھی عسکریت پسندی کے خلاف تیار کی جا چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :