جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ڈی آئی جی ہزارہ

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ڈی آئی جی ہزارہ سعید خان وزیر نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، رواں سال سیزن شروع ہونے سے پہلے ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جائے گا جس کیلئے ٹریفک پلان ترتیب دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایبٹ آباد شہر میں بے ہنگم ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے گاڑیوں کے روٹ پرمٹ چیک کئے جائیں گے، روٹ پرمٹ کے بغیر کسی بھی گاڑی کو نہیں چھوڑا جائے گا، ایبٹ آباد میں 1026 مسافر گاڑیاں اڈوں سے جبکہ 6500 سے زائد گاڑیاں اڈوں سے باہر سے چل رہی ہیں، روٹ پرمٹ پر سختی سے عمل درآمد ہو گا، روٹ پرمٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہر میں سوزوکیوں کیلئے مخصوص سٹاپ بنائے جا رہے ہیں، سٹاپوں کے بغیر سوزوکیوں کو کھڑا ہونے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :