تحصیل کونسل مانسہرہ نے 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تحصیل کونسل مانسہرہ کے اجلاس میں 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کونسل مانسہرہ کا اجلاس زیر صدارت تنویر محسن ایڈووکیٹ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم اور ممبران تحصیل کونسل نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2017-18ء کیلئے 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔ اجلاس میں مسلم لیگ (ن) کے باغی اراکین کونسل نے کہا کہ وہ اپنے مطالبات کی منظوری تک آزاد حیثیت سے علیحدہ بنچوں پر بیٹھیں گے۔