اساتذہ کو محنت کا پھل طالب علم کے بہترین مستقبل کی صورت میں ملتا ہے، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) اساتذہ کی تمام تر توجہ اور توانائیاں طلبہ کی بہتری اور ملک کیلئے اثاثہ بنانے میں صرف ہونی چاہئیں، ہماری محنت کا پھل ہمیں طالب علم کے بہترین مستقبل کی صورت میں ملتا ہے، انفارمیشن ٹیکنالوجی ایبٹ آباد یونیورسٹی کا سب سے بڑا ڈیپارٹمنٹ ہے، انہیں فخر ہے کہ اس کے اساتذہ انتہائی محنتی ہیں اور ان کا یونیورسٹی کی ترقی میں اہم کردار ہے۔

ان خیالات کا اظہار وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کی ایک میٹنگ سے اپنے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔ ایچ او ڈی پائندہ خان نے ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اور مسائل کے حوالہ سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افتخار احمد نے کہا انہیں انتہائی خوشی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ نے امتحانات کا بہترین انعقاد کروایا، شفاف انتخابات کے انعقاد کے بعد یقیناً جن طلبہ نے محنت کی ہو اور وہ پاس ہو جاتے ہیں اور جو طلبہ پورے سمسٹر کے دوران اپنا وقت ضائع کرتے ہیں تو انہیں کامیابی نہیں ملتی، ہمیں لائق کے ساتھ ساتھ پڑھائی میں کمزور طلبہ کا بھی خیال رکھنا ہے۔

متعلقہ عنوان :