خان آف دیوال منال سردار دلدار نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

حویلیاں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) خان آف دیوال منال سردار دلدار نے باقاعدہ طور پر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا۔ سلطان پور میں واقع سردار دلداد خان کی رہائش گاہ پر منعقدہ تقریب میں رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ، ناظم وی سی ریالہ سردار ارشد الرحمن، ساجد و دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی سردار اورنگزیب نلوٹھہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے، نواز شریف ہی وہ شخصیت اور لیڈر ہیں جو عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں۔

سردار دلدار خان نے کہا کہ وہ سردار اورنگزیب نلوٹھہ کی شخصیت سے متاثر ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو رہے ہیں، اس جماعت میں وہ ایک ورکرز کی حیثیت سے کام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :