ماہ کے دوران 18 من چرس برآمد کر کے 206 منشیات فروشوں کو گرفتار کر چکے ہیں، ڈی پی او مانسہرہ

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) ڈی پی او مانسہرہ نے ندیم شہزاد بخاری نے کہا ہے کہ 46 اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں۔ انٹر پول کے ذریعہ انہیں گرفتار کر لیں گے، 30 اشتہاریوں کی جائیدادیں نیلام ہوں گی، لینڈ مافیا ان کی ذاتی دشمن ہے، تین ماہ کے دوران 18 من چرس برآمد کر کے 206 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنی 3 ماہ کی کارکرگی رپورٹ پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی گوریلا تربیت کیلئے صوبہ کا پہلا ٹریننگ سکول جلد کام شروع کر دے گا، آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، جوئے اور مے خانے بھی غیر آباد ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن محمد سلیمان خان اور اے ایس پی عارف جاوید بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ شور کریں یا شرابہ مگر آخری منشیات فروش کی گرفتاری تک آپریشن جاری رہے گا، تین ماہ میں 18 من چرس، دو کلو افیون اور دو کلو ہیروئن برآمد کر چکے ہے، ضلع کے 30 اشتہاریوں کے ریڈ وارنٹ حاصل کر لئے ہیں، بہت جلد یہ لوگ پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :