نواز شریف عوام میں ہر دلعزیز شخصیت ہیں، آمنہ سردار

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی آمنہ سردار نے کہا ہے کہ ملک کے منتخب وزیراعظم کو اقامہ پر نااہل کر دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف عوام میں ہر دلعزیز شخصیت ہیں جو ہر سیاسی بحران اور سازش کے بعد پہلے سے زیادہ مقبول ہو کر اقتدار میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں جمہوریت کا تسلسل عوام کیلئے ایک خواب سے کم نہیں کیونکہ خفیہ سازشیں پاکستان کو ترقی کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتیں۔

متعلقہ عنوان :