داسو ڈیم ریزرو ایریا کی 80 رکنی کمیٹی کا ورلڈ بینک ٹیم کے دورہ داسو ڈیم کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) داسو ڈیم ریزرو ایئر ایریا کی 80 رکنی کمیٹی نے ورلڈ بینک ٹیم کے داسو ڈیم دورہ کے موقع پر بیرونی بھرتیوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ داسو ہائیڈرو کنسلٹنٹ کے قریب کمیٹی ممبران نے احتجاج ریکارڈ کیا جس میں کثیر تعداد میں لوگ شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران میڈیا سے بات چیت میں کمیٹی ممبران نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ طے شدہ معاہدے پر عمل درآمد کیا جائے جس کے مطابق ڈسٹرکٹ کیڈر پوسٹوں پر متاثرین کا حق ہے جسے تسلیم نہیں کیا جا رہا اور بیرونی اضلاع سے لوگوں کو بھرتی کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر بیرونی بھرتیوں پر پابندی لگا کر مقامی اہل امیدواروں کو بھرتی کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :