باغ میں مسافر کیری کو روک کر گاڑی میں بیٹھے افراد پر فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہو گئے

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) باغ میں مسافر کیری کو روک کر گاڑی میں بیٹھے افراد نے فائرنگ شروع کر دی گئی، فائرنگ اور چھریوں کے وار سے دو افراد زخمی ہو گئے، بگنوتر پولیس نے مقامی کونسلرز اور اس کے بیٹوں کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر سے باغ جانے والے مسافر کیری کو روک کر اس پر فائرنگ شروع کر دی گئی، فائرنگ سے اظہر ولد اقبال جبکہ ڈرائیور ظہور عباسی چھریوں کے وار سے زخمی ہو گئے۔

زخمیوں نے مقامی کونسلر اور اس کے دو بیٹوں کو نامزد کرتے ہوئے ان پر مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دیدی جبکہ دونوں زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ بگنوتر پولیس نے مقامی کونسلر اور اس کے بیٹوں کے خلاف ملنے والی درخواست پر تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :