دکانوں کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے پر شنکیاری میں تاجروں اور ڈرائیوروں کے مابین تصادم

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) دکانوں کے سامنے گاڑیاں کھڑی کرنے کے تنازعہ پر شنکیاری میں تاجروں اور ڈرائیوروں کے مابین تصادم، دونوں جانب سے ڈنڈوں اور آہنی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا، کئی گھنٹے تک جیب اڈہ میدان جنگ بنا رہا ا س دوران میں متعدد گاڑیوں کے شیشے بھی ٹوٹے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق شنکیاری جیپ اڈہ میں تاجر شہزاد ولد محمد ریاض نے تھانہ شنکیاری میں رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ گاڑیوں کے ڈرائیور اپنی گاڑیاں ہماری دکانوں کے آگے کھڑی کر لیتے ہیں جس سے ہمارا کاروبار شدید متاث ہو رہا ہے۔

ایس ایچ او شنکیاری واقعہ کا علم ہوتے ہی بمعہ نفری موقع پر پہنچ گئے اور 5افراد کے خلاف تھانہ شنکیاری میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی، ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس نے گاڑیاں قبضہ میں لیکر تھانہ منتقل کر دی ہیں۔ تاجر شہزاد کا کہنا ہے کہ جیپ اڈہ میں گاڑیاں کھڑی کی تو منع کرنے پر ڈرائیور مشتعل ہو گئے اور دکانوں پر حملہ کر دیا، توڑ پھوڑ سے دکان میں موجود پانچ لاکھ روپے کی نقدی اور 25 سے 30 لاکھ کی کھاتوں کی کاپیاں کم ہو گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :