Live Updates

تحریک انصاف کی رکنیت سازی کیلئے صدیق اکبر چوک میں کیمپ کا انعقاد، عمر ایوب خان نے ممبر شپ فارم پر کیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) تحریک انصاف کی رکنیت سازی کیلئے صدیق اکبر چوک میں کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک انصاف کے رہنما یوسف ایوب خان پارٹی میں نئے شامل ہونے والے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان اور مشیر وزیراعلیٰ اکبر ایوب خان کے ہمراہ پہنچتے ہی کیمپ جلسہ کی شکل اختیار کر گیا۔ اس موقع پر ضلع ناظم عادل اسلام، نائب ناظم آغا شبیر احمد، تحصیل ناظم طارق خان، نائب ناظم سید احسن علی شاہ عرف مٹھا شاہ، ڈویژنل سینئر نائب صدر و رکنیت سازی مہم کے کوآرڈینیٹر طاہر اقبال، ضلعی کوآرڈینیٹر ممبر ضلع کونسل حاجی عبدالرشید، ممبر ضلع کونسل شاہد امین خان، سید نجف شاہ، تحصیل ممبر اشتیاق احمد، حزب الله خان اور ویمن ونگ کی ضلعی صدر روبینہ شاہین و دیگر کی قیادت میں خواتین سمیت تمام ونگز کے عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی میں حال ہی میں شمولیت کا اعلان کرنے والے سابق وزیر مملکت برائے خزانہ عمر ایوب خان نے ممبر شپ فارم پر کر کے باقاعدہ پارٹی کی ممبر شپ حاصل کی اور رکنیت سازی شروع کرنے پر تمام پارٹی عہدیداران و کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رکنیت سازی کیلئے لگایا گیا کیمپ جلسہ کی شکل اختیار کر گیا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام پی ٹی آئی کی پالیسیوں، صوبائی حکومت کی کارکردگی اور ہری پورمیں یوسف ایوب خان اور اکبر ایوب خان کی قیادت میں خدمات سے مطمئن ہیں۔

انہوں نے نے مزید کہا کہ چوک میں کیمپ لگانے کا مقصد یہ ہے کہ شفاف طریقہ سے ممبرسازی کی جائے گی، انشاء الله سب مل کر تحریک انصاف کو مزید مضبوط اور منظم جماعت بنائیں گے، ان کے دفتر کے دروازے کارکنوں کیلئے کھلے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :