بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاور ظلم پرعالمی طاقتوں کی دانستہ خاموشی افسوس ناک ہے ،ْچودھری محمد یاسین

اقوام عالم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہونے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائیں ،ْقائد حزب اختلاف قانون ساز اسمبلی

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

ویانا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمد یاسین نے کہا ہے بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، ظلم، بربریت دہشت گردی اور قتل و غارت کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔عالمی طاقتوں کی دانستہ خاموشی افسوس ناک ہے اقوام عالم اور اقوام متحدہ اس خاموشی کو توڑیں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کا فوری نوٹس لیتے ہونے ایک فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھجوائیں لندن سے ویانا پہنچے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں مودی سرکار کی مجرمانہ ذہنیت کی عکاس ہیں مودی کی احمقانہ و عا قبت نا اندیشانہ پالیساں کبھی کامیاب نہیں ہونگی بھارتی حکومت کشمیریوں پر جتنے بھی مظالم ڈھائے انکے جذبہ حریت کو دبایا نہیں جاسکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت کا د عو یدار ملک بھارت مقبوضہ کشمیر میں معصوم بچوں ، عورتوں ، بوڑھوں اور نہتے کشمیریوں کا قتل عام کر رہا ہے ۔ عورتوں کی عصمت دری کی جا رہی ہے ۔ نوجوانوں کو ماورائے عدالت قتل کیا جا رہا ہے انہیں غائب کیا جا رہا ہے ۔ حریت رہنماں کو بلا وجہ پابند سلاسل کیا جا رہا ہے ۔کشمیریوں کی جائیدادوں اور املاک کو تباہ کیا جا رہا ہے یہ سب کچھ مودی سرکار ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہی ہے انہوں نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل پر زور دیا کہ وہ کشمیر کے معاملہ پر ا پنی پاس کردہ قرار دادوں پر فوری طور پر عملدرآمد کروا ئیں انہوں نے واضح کیا کہ کشمیری تنازعہ کے بنیادی فریق ہیں اور انہیں اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق حاصل ہے اور وہ آزادی کی جہدوجہد اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کر رہے ہیں۔