کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیں،بھارتی جارحیت کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتی ،ْسردار فاورق سکندر

بھارت یادرکھے کہ اسے خون کے ہر قطرے کاحساب دینا پڑے گا،کشمیریوںکوانکاپیدائشی حق آزادی ضرور ملے گا ،ْوزیر مال آزادکشمیر عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے ،ْمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 15:20

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) آزادکشمیرکے وزیرمال سردارفاروق سکندرخان نے کہاہے کہ بھارتی جارحیت کشمیریوںکے حوصلے پست نہیںکرسکتی کشمیری اپنے حق خودارادیت کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکابنیادی حق ہے اوراس حق سے دنیاکی کوئی طاقت انہیںمحروم نہیںرکھ سکتی بھارتی افواج کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم شہریوںکوسنائپرگنوںسے نشانہ بناکرظلم کی بدترین مثالیںقائم کررہی ہے لیکن بھارت یادرکھے کہ کشمیری ڈرنے والے نہیںاپنے بنیادی حق کی خاطرنسل درنسل چلنے والے تحریک آزادی کشمیراپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوںکالہوضرور رنگ لائے گااورمقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گابھارتی فوج کی طرف سے ہیوی اورجدیدترین مشین گنوںسے نہتے اورمعصوم شہریوںپرگولہ باری اور سنائپرگن سے ٹارگٹ کرناعالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے گزشتہ روزبھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںتیتری نوٹ کا22سالہ نوجوان انضمام شہیدہوا عالمی ادارے بھارتی جارحیت کانوٹس لیں بھارت مقبوضہ کشمیرمیںجاری کشمیریوںکی لازوال جدوجہدکوداغدارکرنے کے لیے اوچھے ہتھکنڈوںپراترآیاہے اورکنٹرول لائن کومصروف رکھتے ہوئے عالمی برادری کی توجہ جدوجہدآزادی سے ہٹاناچاہتاہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںتیتری نوٹ کے بائیس سالہ نوجوان انضمام کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ بھارت بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاںکرتے ہوئے کشمیریوںپرظلم وبربریت ڈھارہاہے آزادی کی جدوجہدکرنے والے پرامن اورنہتے کشمیریوںپرجدیدترین اورہیوی مشینری کااستعمال کرکے قتل وغارت کررہاہے گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی جانب سے تیتری نوٹ کے نہتے اورمعصوم بائیس سالہ نوجوان انضمان کوسنائپرگن سے ٹارگٹ کرکے شہیدکردیاگیالیکن بھارت یادرکھے کہ اسے خون کے ہرایک قطرے کاحساب دینا پڑے گاکشمیریوںکی تحریک ضرورکامیابی سے ہمکنارہوگی اورانہیںان کاپیدائشی حق آزادی ضرور ملے گاانہوںنے کہاکہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کاشکارہوچکاہے کیونکہ اس وقت مقبوضہ کشمیرکے اندرہرکشمیری پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے ہوئے پاکستانی پرچم بلندکئے ہوئے ہیںکشمیریوںکوپاکستان سے کوئی بھی جدانہیںکرسکتااورانشاء اللہ وہ جلدآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنیںگے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارتی جارحیت کانوٹس لے اورکشمیریوںکوان کاحق خودارادیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے بھارت کومقبوضہ کشمیرکے اندراپنی واضح شکست نظرآرہی ہے اسی لیے وہ لائن آف کنٹرول پربسنے والے نہتے شہریوںپربزدلانہ کاروائیاںکرتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کررہاہے انہوںنے کہاکہ عالمی برادری بھارت کی اس بزدلانہ حرکت پرمجرمانہ خاموشی کوختم کرتے ہوئے سخت ایکشن لے اورکشمیریوںکوان کاجائزحق حق خوداردیت دلوانے میںاپناکرداراداکرے دنیاکاایساکونساقانون ہے جوسول آبادی کونشانہ بنانے کی اجازت دیتاہے بھارت کی اسی ظلم اوربربریت سے بے گناہ اورنہتے کشمیری اپنی جانوںسے ہاتھ دھورہے ہیںکشمیری عالمی طورپرمنظورشدہ اپنے حق کے لیے جدوجہدمیںمصروف عمل ہیںاوران کی تحریک لازوال قربانیوںسے بھری پڑی ہے کشمیری اپنی آزادی پرکسی بھی قسم کاسمجھوتہ نہیںکرینگے اوربھارت سے آزادی تک اپنی جدوجہدکوجاری رکھیںگے شہداء کی قربانیاںضرور رنگ لائیںگی اورانشاء اللہ تعالیٰ بہت جلد مقبوضہ کشمیرآزادہوکرپاکستان کاحصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :