قدم بڑھاؤ چیف جسٹس ہم تمھارے ساتھ ہیں،حید رآباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے حق میں بینرز لگ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 15:13

قدم بڑھاؤ چیف جسٹس ہم تمھارے ساتھ ہیں،حید رآباد میں چیف جسٹس ثاقب نثار ..
حیدرآباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) حیدر آباد میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی حمایت میں بینرز آ ویزاں کر دئیے گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد کے چک نمبر آٹھ میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے حق میں بینرز لگا دئیے گئے۔بینرز پر لکھا گیا ہے کہ ’’ قدم بڑھاؤ چیف جسٹس ہم تمھارے ساتھ ہیں ‘‘۔

(جاری ہے)

ان بینرز میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کو عدلیہ کا وقار بحال کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

بینرز پر یہ بھی درج کیا گیا ہے کہ ہم  چیف جسٹس کی ملک دشمن عناصر خواہ ان کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت یا ادارے سے ہوں ان کو  عبرت کا نشانہ بنانے کی حمایت کرتے ہیں ۔بینرز کے نیچے لکھا گیا ہے کہ یہ بینرز حید ر آباد کی با شعور اور غیور عوام کی طرف سے آ ویزاں کئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :