شام میں جاری خانہ جنگی میں پھر شدت آگئی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4سو سے تجاوزکرگئی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 23 فروری 2018 15:12

شام میں جاری خانہ جنگی میں پھر شدت آگئی ہلاک ہونے والوں کی تعداد 4سو ..
دمشق(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 فروری۔2018ء) شام میں جاری خانہ جنگی میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی اوردمشق سے ملحقہ علاقے غوطہ میں روسی حمایت یافتہ شامی حکومت کی فورسز کی شدید بمباری سے 5 روز کے دوران ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 400 سے زائد ہوگئی۔عربی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق شامی مبصرین برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ اتوار سے جاری بمباری میں 150 بچوں سمیت 403 افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً 2 ہزار 120 افراد زخمی ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب گزشتہ روز اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے اجلاس میں شام کے لیے اقوام متحدہ کے سفیر اسٹیفن دی مستورا نے اس بات پر زور دیا کہ مشرقی غوطہ میں فوری طور پر جنگ بندی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مشرقی غوطہ میں انسانی حقوق کی حالت انتہائی خطرناک ہے لہٰذا ہمیں جنگ بندی کی ضرورت ہے تاکہ وہاں وحشیانہ بمباری کو روکا جاسکے اور دمشق میں بھی جاری اندھا دھند شیلنگ بند ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے ذریعے وہاں انسانی حقوق کی سہولیات فراہم کی جاسکیں گی اور زخمی لوگوں کا مشرقی غوطہ سے باہر علاج کیا جاسکے گا۔دوسری جانب مشرقی غوطہ میں بے گھر رہائشیوں کا کہنا ہے کہ وہ کچھ نہیں کرسکتے اور نہ ہی کہیں چھپ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :