پاکستان سے ہوم سیریز چھن جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا

جمعہ 23 فروری 2018 17:30

پاکستان سے ہوم سیریز چھن جانے کا خدشہ پیدا ہوگیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذمے دار ذرائع نے کہاہے کہ سیریز شدید ترین خطرات سے دوچار ہے ،ْ ویسٹ انڈیز بورڈ کے چیئرمین ڈیوڈ کیمرون نے مارچ میں لاہور کا دورہ بھی کیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ سے نصف درجن میٹنگوں کے باوجود ابھی تک تین میچوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔یہ سیریز ایسے وقت ہوگی جب ویسٹ انڈین بورڈ کو اس سے چند دن پہلے زمبابوے میں ورلڈ کپ کوالی فائر میں بھی شرکت کرنا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ سیریز کو سامنے رکھتے ہوئے معاوضے میں اضافہ کا خواہش مند ہے ،ْاگر یہ سیریز منسوخ ہوتی ہے تو اگست میں امریکا میں ہونے والا تین ملکی ٹورنامنٹ بھی خطرے میں پڑجائیگا کیوں کہ امریکا میں ہونے والے سات ٹی20 میچوں کا میزبان ویسٹ انڈین بورڈ ہے۔پاکستان، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے اس تین ملکی ٹورنامنٹ کے میچ ہیوسٹن اور فلوریڈا میں کرانے کی تجویز ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات میچوں سے بھی اپنا شیئر مانگا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مارچ کے آخری ہفتے میں ہونے والی سیریز کے مستقبل لکا فیصلہ اگلے ایک سے ڈیڑھ ہفتے میں ہوگا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ اس بارے میں حتمی رائے دینے سے گریز کررہا ہے۔