مکہ المکرمہ میں بھیانک ٹریفک حادثہ، 3نوجوان جاں بحق

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 14:58

مکہ المکرمہ میں بھیانک ٹریفک حادثہ، 3نوجوان جاں بحق
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ مکرمہ میں الجعرانہ جانیوالے شاہراہ المجاہدین روڈ پر گاڑی کے کھمبے سے ٹکرانے پر 3 نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

(جاری ہے)

مکہ مکرمہ پولیس اور ہلال احمرریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر تینوں کی لاشیں گاڑی کاٹ کر نکالیں۔ گاڑی کھمبے کے چاروں طرف گھوم گئی تھی۔ محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ جنونی ڈرائیونگ تھی۔عام شہریوں کا کہنا ہے کہ ہمارے یہاں شرائع المجاہدین روڈ کو شارع الموت کہا جانے لگا ہے کیونکہ یہاں آئے دن بھیانک حادثے ہوتے رہتے ہیں۔