نواز شریف کے کارکنان کو لطیفہ سنانے پر ایمان زینب کے طنزیہ ٹویٹ نے سب کو ہنسا دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 23 فروری 2018 14:57

نواز شریف کے کارکنان کو لطیفہ سنانے پر ایمان زینب کے طنزیہ ٹویٹ نے سب ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 23 فروری 2018) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پارٹی اجلاس میں کارکنان کو سنائے گئے لطیفے پر ٹویٹ کرتے ہوئے نواز شریف کے لطیفے پر کارکنان کے قہقوں کو جبری قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے بطور پارٹی صدر نا اہلیت کے فیصلے کے بعد ن لیگ کے ایک اہم اجلاس کے دوران کارکنا ن کو ایک لطیفہ سنایا اور ماحول کو خوشگوا ر بنا دیا۔

(جاری ہے)

لیکن نواز شریف کے اس لطیفے پر پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب بھی میدان میں آ گئیں ہیں ۔ٹویٹر کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ایمان زینب کا کہنا تھا کہ ’’ نوازشریف کے اس لطیفے سے زیادہ مزاحیہ چیز اس مذاق پر پیدا ہونے والا ہنسی کا جبری قہقہ ہے ،کیونکہ ہر کسی کو ہم آہنگی کا مظاہرہ کرنا پڑا اور اپنے لیڈے کے لطیفے پر ہنسنا پڑا ۔نواز شریف کا کاکنان کو سنایا گیا لطیفہ آپ بھی ملاحظہ کریں:

متعلقہ عنوان :