سعودی عرب ، ملک کے پہلے اوپرا ہاوس کی تعمیرجدہ میں شروع ہو چکی ہے

Sadia Abbas سعدیہ عباس جمعہ 23 فروری 2018 14:52

سعودی عرب ، ملک کے پہلے اوپرا ہاوس کی تعمیرجدہ میں شروع ہو چکی ہے
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 فروری2018ء) مقامی ذرائع عرب نیوز کے مطابق سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ احمد الخطیب نے جمعرات کے راز اعلان کیا ہے کہ ملک کے پہلے اوپرا ہاؤس کی تعمیر جدہ میں شروع ہو چکی ہے۔ جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ کا کہنا ہے رواں سال تقریباً 500 تقریبات کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جن میں امریکی پاپ بینڈ مرون 5 اور کینیڈین پرفارمرز سرک ڈو سولیل کے پروگرامز بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ احمد بن عقیل الخطیب کا کہنا تھا کہ ’ماضی میں، سرمایہ کار کام کی تیاری کے لیے ملک سے باہر جاتے تھے، اور اس کے بعد سعودی عرب واپس آکر اس کی نمائش کرتے تھے۔ آج تبدیلی آرہی ہے اور انٹرٹینمنٹ سے متعلقہ ہر کام یہیں ہوگا۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’خدا نے چاہا تو آپ 2030 میں اصل تبدیلی دیکھیں گے۔‘ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی رائٹز کے مطابق یہ اوپرا ہاوس 2022 میں مکمل ہوگا۔

متعلقہ عنوان :