شاہد کپورفیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث فلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی کے جشن میں شرکت نہیں کریں گے

جمعہ 23 فروری 2018 17:03

شاہد کپورفیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے باعث فلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) بالی وڈ اداکار شاہد کپور اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کے لئیفلم ’’پدماوت‘‘ کی کامیابی کے جشن میں شرکت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار شاہد کپور 25 فروری کو اپنی فیملی کیساتھ وقت گزرنے کے لئے امرتسر جائیں گے جہاں وہ ستسنگ میں بھی شرکت کریں گے جس کے باعث وہ آج (24 فروری ) کو ہونے والے فلم ’’پدماوت ‘‘ کی کامیابی کے جشن میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فلم ’’پدماوت ‘‘ کی کامیابی کے جشن میں شرکت نہ کرنا وقت کی کمی کی وجہ سے ہے اور فیملی ہمیشہ پہلی ترجیح ہو گی۔

متعلقہ عنوان :