شاہراہ فیصل، فلک ناز پلازہ کے قریب 70 سالہ شخص کی دو روز پرانی لاش برآمد

جمعہ 23 فروری 2018 15:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء)شاہراہ فیصل پرواقع فلک ناز پلازہ کے قریب 70 سالہ شخص کی دو روز پرانی لاش ملی ،پولیس نے اطلاع ملنے پر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی،پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت محمد صالح کے نام سے ہوئی ہے اور یہ طبعی موت معلوم ہوتی ہے۔