محمود آباد ایڈمن سوسائٹی میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق

جمعہ 23 فروری 2018 15:11

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) محمود آباد ایڈمن سوسائٹی میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ ٹیپوسلطان کی حدود محمود آباد ایڈمن سوسائٹی بلاک 2 میں نامعلوم ملزمان نے اسٹور پر تعینات سیکورٹی گارڈ 45 سالہ اللہ ورایو ولد اللہ ڈنو کو گولی مار کر ہلاک کردیا اور فرار ہوگئے،مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی،پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم اس سلسلے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :