سعودی عرب میں مسافر بس الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 32افراد زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 15:00

سعودی عرب میں مسافر بس الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 32افراد زخمی
تبوک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) سعودی عرب میں مسافر بس الٹنے سے پاکستانیوں سمیت 32افراد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں الوجہ کمشنری جانے والی مسافر بس ضبا روڈ پر الٹ گئی۔ بس میں پاکستان ور بھارت کے 43مسافر سوار تھے ان میں سے 32زخمی ہو گئے۔ حادثہ الوجہ سے 40کلو میٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔

(جاری ہے)

ہلال احمر کے ترجمان خالد العنزی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ بس ایک کمپنی کی تھی۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال میں داخل کر دیا گیا ان میں سے بعض کے زخم نازک او ردیگر کے معمولی ہیں۔ بس پر پاکستان اور ہندوستان کے 43شہری سوار تھے۔ زخمیوں کی مرہم پٹی اور طبی امداد کی فراہمی میں 10ٹیموں نے حصہ لیا۔ ان میں سے 6ہلال احمر اور 4وزارت صحت کی ٹیمیں تھیں۔ العنزی نے بتایا کہ 11افراد خطرے سے باہر ہیں۔ 11زخمیوں کو امدادی ٹیموں کے جائے حادثہ پہنچنے سے پہلے ہی اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :