اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس تیار ، پیر تک دائر کردیا جائے گا

نیب پراسیکیوٹر نے احتساب عدالت کو آگاہ کر دیا

جمعہ 23 فروری 2018 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) سابق وزیر خزانہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف بھی ضمنی ریفرنس تیار ہے جو پیر تک احتساب عدالت میں دائر کردیا جائے گا۔جمعہ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران یب پراسیکیوٹر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسحاق ڈار کے خلاف ضمنی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، جو پیر تک احتساب عدالت میں دائر کر دیا جائے گا۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ انعام الحق نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا۔کو آپریٹو ہاسنگ سوسائٹی کے پراجیکٹ ڈائریکٹر انعام الحق نے اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ تبسم اسحاق اور بیٹے علی ڈار کے پلاٹوں کی تفصیل عدالت میں پیش کیں۔گواہ انعام الحق نے بتایا کہ اسحاق ڈار اور ان کی فیملی نے ہاسنگ سوسائٹی میں 2.2کنال کے 3 پلاٹس حاصل کیے اور ہر پلاٹ کے عوض 23 لاکھ 50 ہزار روپے وصول کیے گئے۔دوسری جانب نیب نے تفتیشی افسر نادر عباس کا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے مہلت طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :