اکشے کمار کی فلم ’’پیڈ مین‘‘ کو بدترین ناکامی کا سامنا

جمعہ 23 فروری 2018 15:00

اکشے کمار کی فلم ’’پیڈ مین‘‘ کو بدترین ناکامی کا سامنا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) بالی ووڈ کے سٹار اداکار اکشے کمار کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔ ان کی فلم ’پیڈ مین‘ نے ابتدائی 11 دنوں میں بھارت بھر سے مجموعی طور پر 70 کروڑ روپے سے زائد کمائی کی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ ہنگامہ کے مطابق ’پیڈ مین‘ نے نہ صرف اندازوں سے کم کمائی کی بلکہ وہ 11 دن میں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہونے میں ناکام رہی۔اس سے قبل گزشتہ برس ریلیز ہونے والی اکشے کمار کی فلم ’ٹوائلٹ ایک پریم کتھا‘ بھی اگرچہ پہلے 2 ہفتوں میں 100 کروڑ کلب میں شامل نہیں ہوئی تھی، تاہم بعد ازاں فلم نے 130 کروڑ روپے کما لیے تھے۔

متعلقہ عنوان :