مشہور ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

جمعہ 23 فروری 2018 14:57

مشہور ماڈل نے شوہر اور بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ ’میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے، 45سالہ لائورین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے‘۔ لائورین اور اس کی فیملی کیگو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیز کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لائورین، ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔

متعلقہ عنوان :