پشاورمیں رنگ روڈ پردھماکا،

پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت3 افراد زخمی

جمعہ 23 فروری 2018 14:47

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) پشاور کے علاقے دیرکالونی میں رنگ روڈ پر بم دھما کے کے نتیجے میں پی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پشاورمیں رنگ روڈ پرپی ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرکی گاڑی کے قریب بم دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میںپرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹراور2 راہگیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرطبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق دھماکا خیزمواد موٹرسائیکل میں نصب تھا، جو ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا اور اس میں 3 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، علاقے کو گھیرے میں لے کرتحقیقات کا آغازکردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :