ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں‘

قوم پوچھتی ہے کہ کیا نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ آئین کے تحت یہ بات طے ہے کہ بنیادی حقوق کو پارلیمنٹ بھی نہیں چھین سکتی وزیر قانون وپارلیمانی امور پنجاب رانا ثناء الله کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 23 فروری 2018 14:47

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) وزیر قانون وپارلیمانی امور پنجاب رانا ثناء الله نے کہا ہے کہ ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں‘ قوم پوچھتی ہے کہ کیا نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر ہیں‘ آئین کے تحت یہ بات طے ہے کہ بنیادی حقوق کو پارلیمنٹ بھی نہیں چھین سکتی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء الله نے کہا کہ قوم پوچھتی ہے کہ نواز شریف نے کونسا ایسا جرم کیا ہے کیا نواز شریف کا جرم یہ ہے کہ وہ عوام کے مقبول لیڈر ہیں۔

ہم تمام تر تحفظات کے باوجود عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔ سپریم کورٹ کے اس فیصلے پر بھی عمل کریں گے۔ آئین کے تحت یہ بات طے ہے کہ بنیادی حقوق کو پارلیمنٹ بھی نہیں چھین سکتی۔