لاہور قلندر کا ان فٹ کرس لین آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں اہم فیصلہ کرلیا گیا

جمعہ 23 فروری 2018 14:42

لاہور قلندر کا ان فٹ کرس لین آج کے میچ میں ٹیم کا حصہ ہونگے یا نہیں اہم ..
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 فروری2018ء) پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ میں زخمی ہونے والے بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب الحسن کی جگہ صابر رحمن کو شامل کیاہے جبکہ لاہور قلندر نے ان فٹ آسٹریلوی کرس لین کی جگہ فوری طور پر کسی متبادل کھلاڑی کو نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمن کی جگہ ویسٹ انڈین وکٹ کیپر دنیش رام دین کو لیا ہے۔

لاہور کے منیجر رانا ثمین کا کہنا ہے کہ دنیش پہلے یکم مارچ کو آنے والے تھے اب وہ 23 فروری کو ٹیم جوائن کریں گے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندر کی انتظامیہ کو امید ہے کہ کرس لین ٹورنامنٹ کے آخری حصے میں فٹ ہوسکتے ہیں۔ٹورنامنٹ سے مکمل طور وہ اس وقت آئوٹ ہوں گے جب ان کی حتمی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آئے گی۔دوسری جانب پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی کی ٹورنامنٹ کے ابتدائی تین میچوں میں شرکت مشکوک ہے۔پشاور زلمی نے اپنی ٹیم کے ساتھ انگلینڈ کے ڈاکٹر ظفر کی خدمات حاصل کیں ہیں۔ ڈاکٹر ظفر ، حسن علی کی فٹنس پر کام کررہے ہیں۔سوئمنگ کرنے سے حسن علی کی ٹخنے کی انجری میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :